r/Urdu • • 8h ago

📜 Shayari / Poetry A Sher A Day

Post image
12 Upvotes

life, this world, city, sea, home, sky above

every day, the mind somehow gets a blow


r/Urdu • • 18h ago

📜 Shayari / Poetry Kita'a by me ...

Post image
8 Upvotes

r/Urdu • • 23h ago

📜 Shayari / Poetry Bas ik jhijak hai yehi Haal e Dil sunaane mein ... Keh tera zikr bhi aaye ga is fasaaney mein ..

Post image
5 Upvotes

جھجک ۔۔ hesitation

فسانہ ۔۔ short story شاعر ۔ کیفی اعظمی


r/Urdu • • 4h ago

📜 Literature / History رشید احمد صدیقی

4 Upvotes

جب رشید احمد صدیقی کو یہ معلوم ہوا کہ ان کی بیٹی سلمی صدیقی نے ایک ہندو سے چھپ کر شادی کر لی ہے، تو یہ خبر ان پر بجلی بن کر گری۔ ان کے جاننے والوں کے مطابق اس واقعے کے بعد رشید احمد صدیقی تقریبا سولہ سال زندہ رہے مگر گھر سے بہت کم نکلے؛ حتیٰ کہ یہی صدمہ ایسا دکھ بنا جس نے انہیں اندر ہی اندر توڑ دیا اور وہ مختلف بیماریوں کے ساتھ ساتھ اسی کرب کے عالم میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔ رشید احمد صدیقی اردو زبان و ادب کے باوقار اور معروف ادیب تھے، علی گڑھ سے وابستہ رہے اور اپنے عہد کے نمایاں اہلِ قلم میں شمار ہوتے تھے۔

​سلمی صدیقی کی یادداشتوں اور خط کے مطابق 1953 میں دہلی میں مشہور شاعر اسرار الحق مجاز کے ذریعے ان کی پہلی ملاقات کرشن چندر سے ہوئی اور بعد ازاں نینی تال میں نکاح کی صورت میں کرشن چندر سے یہ رشتہ استوار ہوا۔ اردو ادبی حلقوں میں یہ بات بھی زیرِ بحث رہتی ہے کہ کرشن چندر نے نکاح کے موقع پر بظاہر اسلامی طریقہ اختیار کرتے ہوئے اپنا نام وقار ملک رکھا تھا، تاہم سلمی صدیقی کی تحریروں اور مختلف تبصروں کے مطابق ان کی باقی زندگی میں مارکسی فکر تو نمایاں رہی مگر اسلامی فکر کا کہیں نام و نشان تک نہ تھا اور وفات کے بعد ہندو رسومات کے مطابق ان کے جسدِ خاکی کو نذرِ آتش کیا گیا—جس سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ وہ مذہبی شناخت یا عملی طور پر مسلمان نہیں بنے اور نہ ہی مسلمانیت کے ساتھ وابستہ رہے۔ اس شادی کے بعد سلمی صدیقی کرشن چندر کے ساتھ بمبئی منتقل ہو گئیں۔

​سلمی صدیقی بذاتِ خود اردو ادب کی ممتاز افسانہ و ناول نگار تھیں، جنہوں نے سکندرنامہ، گلھری کی بہن، بھروسہ اور منگل سوترا جیسی تصانیف کے ذریعے اردو نثر میں اپنی جگہ بنائی۔ سلمی صدیقی کے مطابق کرشن چندر بنیادی طور پر مارکسی فکر اور انسانیت کے احترام کو ترجیح دیتے تھے، جب کہ وہ خود مذہب و عقیدے کے حوالے سے خوف، احترام اور روایتی پس منظر کے درمیان خود کو دیکھتی تھیں، اور کرشن چندر کے انتقال کے بعد سماجی اور قریبی حلقوں کے سوالات نے انہیں شدید کرب میں مبتلا کیا۔

​اسی خاندانی سلسلے میں آگے چل کر ایک نمایاں نام کوثر منیر کا سامنے آتا ہے، جو ہندی فلمی نغمہ نگاری میں ایک اہم اور ابھرتی ہوئی آواز بنیں اور جنہوں نے کئی یادگار اور خوبصورت فلمی گیت لکھے۔ یہاں رشتوں کی کڑی یہ بنتی ہے کہ سلمی صدیقی ان کی دادی ہیں اور رشید احمد صدیقی ان کے پردادا لگتے ہیں۔ کوثر منیر کے والد راشد خوشید منیر فلم اسٹڈیز کے پروفیسر اور ایف ٹی آئی آئی (FTII) سے فارغ التحصیل رہے، جنہوں نے خاندان کے فنی اور ادبی ماحول کو آگے بڑھایا۔ کوثر منیر نے رومانوی، جذباتی، حوصلہ افزا اور پس منظر کے گیتوں کے ذریعے اپنی الگ شناخت بنائی؛ انہوں نے فلم ٹشن کے گیت ’فلک تک چل ساتھ میرے…‘ سے فلمی نغمہ نگاری کا آغاز کیا اور بعد ازاں پیڈ مین، 83، بجرنگی بھائی جان، عشق زادے، ایک تھا ٹائیگر، ڈیئر زندگی، ینگستان، گنجن سکسینہ: دی کارگل گرل اور مردانی جیسی فلموں کے لیے مقبول گیت لکھے، جن میں الفاظ کی سادگی، منظر کشی اور جذبات کی لطافت نمایاں نظر آتی ہے۔

​یوں اس پورے خاندانی پس منظر کی جڑ میں رشید احمد صدیقی کا علمی وقار، علی گڑھ سے وابستگی اور مضبوط تہذیبی و مذہبی پہچان کھڑی ہے، جن کی بیٹی کے اس فیصلے نے جہاں خاندانی سطح پر گہرا اثر چھوڑا، وہیں ادب، سماج اور عقیدے کے درمیان پیدا ہونے والے پیچیدہ سوال کو بھی نمایاں کر دیا۔ جب ہم اس پورے سفر پر نظر ڈالتے ہیں تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ بھارت کے اندر رہنے والے مسلمانوں کی دینی و مذہبی شناخت اور عملی تشخص میں اکثر ایسے سماجی، ثقافتی اور ماحولیاتی عوامل اثر انداز ہوتے ہیں، جن کے باعث وہاں کی مسلمانی کا تشخص اُس طرح مستحکم نظر نہیں آتا جیسا پاکستان کے اندر موجود ہے، جہاں اکثریتی مسلم معاشرتی ڈھانچے اور مذہبی فضا کے باعث دینی شناخت زیادہ نمایاں اور پختہ صورت میں قائم رہتی ہے۔

​تحریر و ترتیب: پروفیسر اظہر حادث


r/Urdu • • 11h ago

🙋‍♂️ Question As a beginner seeking for a good Urdu coursebook to stick to

4 Upvotes

Hi there I am looking for a coursbook which teaches Urdu . If you know any kinds please tell me


r/Urdu • • 16h ago

📜 Shayari / Poetry Jaun Elia ghazal in رمل مثمن مشکول مسکّن

Thumbnail
rekhta.org
1 Upvotes

جانے کہاں گیا وہ، وہ جو ابھی یہاں تھا؟
وہ جو ابھی یہاں تھا، وہ کون تھا، کہاں تھا؟

تا لمحۂ گزشتہ یہ جسم اور سائے
زندہ تھے رائیگاں میں، جو کچھ تھا رائیگاں تھا

اب جس کی دید کا ہے سودا ہمارے سر میں
وہ اپنی ہی نظر میں اپنا ہی اک سماں تھا

کیا کیا نہ خون تھوکا میں اُس گلی میں یارو
سچ جاننا وہاں تو جو فن تھا رائیگاں تھا

یہ وار کر گیا ہے پہلو سے کون مجھ پر؟
تھا میں ہی دائیں بائیں اور میں ہی درمیاں تھا

اُس شہر کی حفاظت کرنی تھی ہم کو جس میں
آندھی کی تھیں فصیلیں اور گرد کا مکاں تھا

تھی اِک عجب فضا سی امکانِ خال و خد کی
تھا اِک عجب مصوّر اور وہ مرا گماں تھا

عمریں گزر گئی تھیں ہم کو یقیں سے بچھڑے
اور لمحہ اِک گماں کا صدیوں میں بے اماں تھا

جب ڈوبتا چلا میں تاریکیوں کی تہ میں
تہ میں تھا اِک دریچہ اور اُس میں آسماں تھا


r/Urdu • • 19h ago

💬 General Discussion Aurat, mard aur mein by Umera Ahmad .. have you read this?

Post image
1 Upvotes

Has anyone read this? If yes, what are your thoughts about it?

It is about the real culprit who creates the misunderstandings between men and women.


r/Urdu • • 19h ago

📜 Shayari / Poetry Behind the Glass, Beyond the Mask.

Post image
1 Upvotes